چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں فریقوں کو مارکیٹ کنیکٹوٹی اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت کو بہتر بنانا چاہیے، اور فنانس، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، سمندری اور ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔
چین انڈونیشیا کے ساتھ عوامی تبادلے کو وسعت دینے، اور افرادی عملے کے تبادلے کو فروغ دینے اور خوراک، زراعت، غربت میں کمی اور صحت سمیت لوگوں کی روزی روٹی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔لی چھیانگ نے کہا کہ عالمی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے موجودہ اقدامات کے عروج نے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خطرات اور چیلنجز کے پیش نظر اتحاد اور تعاون ہی صحیح راستہ ہے۔
چین انڈونیشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ روح کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، تین گلوبل انیشیٹو کو فعال طور پر نافذ کرنے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہونے، ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا اور سب کے لیے فائدہ مند اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، مشترکہ مفادات کی سختی سے حفاظت کرنے اور علاقائی وعالمی امن، استحکام اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر دیواریں تعمیر کرنے والے عظمت کے حقدار نہیں ہوتے، چینی میڈیا چین کی ای کامرس کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار چین نے ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان جاری کر دیا چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کا ’’سنہرا مثلث‘‘ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے
پڑھیں:
جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برازیل نے بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پائیدار ایندھن کو فروغ دینے سے متعلق اس بات پر اتفاق کرلیا ۔ ان کا ہدف 2035 ء تک عالمی سالانہ استعمال کو 4گنا سے زیادہ کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان اور برازیل کی حکومتوں نے اوساکا شہر میں پائیدار ایندھن پر پہلا وزارتی اجلاس منعقد کیا، جس میں یورپ، ایشیا اور دیگر خطوں کے 30 سے زائد ممالک کے وزرا کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ دوران اجلاس شرکا نے کہا کہ بائیو فیول اور ہائیڈروجن جیسے ڈی کاربنائزیشن کا باعث بن سکنے والے ایندھنوں کے استعمال کو کیسے فروغ دیا جائے۔