وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جن میں غیر مجاز عمارتوں/کمرشل آوٹ لیٹس کو سیل کیا گیا۔

یہ آپریشن سی ڈی اے کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ کنٹرول، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ آج کا پہلا مرحلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020(ترمیم شدہ 2023)کے تحت کیا گیا۔ سیل کی گئی عمارتیں بلڈنگ پلانز کی غیر منظوری، غیرمجاز کمرشل استعمال، تکمیلی سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر قانونی قبضے اور متعلقہ جرمانوں/فیسز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی پر پائی گئیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون-پانچ میں آپریشن کے پہلے مرحلے میں کل 30یونٹس کو سیل کیا گیا جن میں درج ذیل شامل ہیں، 24ڈی خاص، 334ڈی ، 3335ڈی گولڈ، 333ڈی بلڈنگ میٹریل سٹور ،شاہد فیبرکس (335ڈی) و دیگر شامل ہیں ۔

مشترکہ انفورسمنٹ آپریشن اسلام آباد کے بلڈنگ ضوابط کی قانون کے مطابق تعمیل اور ان کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ تمام سیل کئے گئے یونٹس کو پہلے سے وارننگ نوٹسز، شو کاز نوٹسز اور فائنل نوٹسز کے باوجود غیر مطابق پایا گیا۔ سی ڈی اے کے قوانین کے تحت مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں کسی بھی تعمیر سے قبل قانون کے مطابق سی ڈی اے کے متعلقہ ونگ سے منظوری اور ضروری سرٹیفکیٹس حاصل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال سعودی سرکاری ذرائع کی مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید عمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے لداخ میں ماسٹر پلان شروع وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار

آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے، جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 5 جون 2026 کو انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 5 جون کو ایکشن کمیٹی کے ایک مرکزی رکن پر مبینہ حملے اور مظاہرین و سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ اسی روز پورے آزاد کشمیر میں بغیر پیشگی اطلاع انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ میرپور میں سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کمیٹی کے اہم مطالبات میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سمیت دیگر آئینی اور انتظامی امور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات