بلال بن ثاقب کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، وہ کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق معاون خصوصی ہوں گے اوران کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔

اس حوالے سے اعلامیے میں کہا کہ بلال بن ثاقب 7 سے 9 ملکوں میں کرپٹو کے حوالے اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے ہیں، وہ پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی ورلڈلیبرٹی فنانشل کیساتھ معاہدے اور بائنانس کے بانی سی زی کے ساتھ معاہدے میں اہم کرداراداکیا ہے۔

بلال لندن اسکول آف اکنامکس سےتعلیم یافتہ ہیں، وہ ڈیجیٹل کرنسی اوراثاثوں میں ایف اےٹی ایف کےفریم ورک کی تیاری میں بھی پیش پیش ہیں اور بٹ کوائن کی مائننگ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب

پڑھیں:

ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

تہران: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایرانی صدرکے ساتھ تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی  ۔
تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعودپزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایرانی صدرکے ساتھ تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی ہے جس میں باہمی دل چسپی اور تعاون کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، کامرس میں تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے گہرے ثقافتی، اور تاریخی روابطہ ہیں اور اب ہم نے ان روابط کو مختلف شعبہ دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف ہائے زندگی تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سعد آباد محل پہنچے، جہاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استقبال کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
قبل ازیں، ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • یوم تکبیر کے موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایمان شاہ کا پیغام
  • وزیراعظم نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کر دیا
  • ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
  • WE News
  • وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا
  • بلال بن ثاقب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر
  • بلال بن صاقب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر
  • وزیراعظم نے بلاک چین اور کرپٹو پر معاونِ خصوصی مقرر کر دیا
  • بلال بن ثاقب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر