اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک حالیہ امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گرم و مرطوب علاقوں کے جنگلات میں کچھ درخت نہ صرف آسمانی بجلی سے بچ جاتے ہیں بلکہ اس کے گرنے سے بے پناہ مستفید بھی ہوتے ہیں۔

سائنسی تحقیق خاص طور پر اس وقت زیادہ دلچسپ معلوم ہوتی ہے جب یہ ایسے نتائج پیدا کرتی ہو جو ہمارے وجدان سے متصادم ہوں۔ ایسا ہی معاملہ ایک امریکی کثیر الضابطہ ٹیم کے اس کام کا ہے جو حال ہی میں نیو فائیٹولوجسٹ میں بجلی کے گرنے سے متعلق شائع ہوا ہے۔

آسمانی بجلی میں ایک تباہ کن طاقت ہوتی ہے جو جانداروں کو مار سکتی ہے اور اشیا یا عمارتوں کو جلا کر بھسم کر سکتی ہے لیکن اب کچھ درختوں کو یہ فائدہ پہنچاتی دکھائی دیتی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق ٹرپیکل جنگلات کے کچھ بڑے درخت بجلی کی زد میں آنے سے اس حد تک فائدہ اٹھاتے ہیں کہ وہ اپنی اونچائی اور اپنے سائبان کے پھیلاؤ کے ذریعے بجلی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔

یہ ریسرچ اس جنگل میں جمع کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی جس کا انتظام سمتھسونین ٹراپیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔

آسمانی بجلی سے باخبر رہنے کے نظام نے 93 مختلف درختوں پر 94 مرتبہ بجلی گرنے کی نشاندہی کی۔ فیلڈ مشاہدات اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے ان درختوں میں سے ہر ایک کی 2 سے 6 سال تک نگرانی کی تاکہ بقا اور تنے کی حالت، بیلوں کی نوآبادیات اور پڑوسی درختوں کی اموات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

کچھ ٹروپیکل درخت جیسے کہ ٹونکا بین نہ صرف بجلی گرنے سے بچتے ہیں بلکہ ان سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ آسمانی بجلی مسابقتی درختوں اور طفیلی بیلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا مار سکتی ہے، جو وسائل کے لیے ان کے کمپیٹیشن کو کم کردیتی ہے اس طرح ایسے  بین کے درخت کو مسابقتی فائدہ دیتی ہے۔

یہ شاک تھراپی بچ جانے والے درختوں کے لیے بیج کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی گرنے سے ہر سال لاکھوں درخت ختم ہو جاتے ہیں لیکن یہ پتا چلتا ہے کہ کچھ بڑے ٹروپیکل درخت نہ صرف خود کو بجلی گرنے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اس کے اردگر گرنے کے اثرات سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق بجلی کی بے پناہ طاقت ان درختوں کو طفیلی بیلوں سے پاک کرتی ہے۔ یہ ایسے درختوں کے آس پاس کے درختوں کو ختم کرکے ان کے لیے کمپیٹیشن بھی کم کردیتی ہے۔
مزید پڑھیں: علیمہ خان نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کوبری خبرسنادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا سمانی بجلی بجلی گرنے سکتی ہے کے لیے

پڑھیں:

بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں،سہیل آفریدی

تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں تو حالات بہتر ہوجائیں گے
میرے پاس عمران خان سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بیاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہو جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور کی، چیف جسٹس کو خط لکھا، ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے ہر وار کا توڑ میرے پاس ہے ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی لیکن ان کے پاس اختیار نہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ اڈیالہ صرف بات کرنے جا رہا ہوں کبھی ایف آئی اے کبھی الیکشن کمیشن کا نوٹس آجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے جلسے کے بعد طلب کرلیا، مریم نواز کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن سب کو ایک نظرسے دیکھے ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ لاہور میں ضمنی الیکشن کے دور ان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وہاں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • 2600ارب گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا
  • اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو  جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام
  • 2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا
  • عثمان طارق ایکس فیکٹر ہے، سلمان آغا کی شاندار کارکردگی پر تعریف
  • پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟
  • بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں،سہیل آفریدی
  • شاہراہ فیصل سڑک پر درختوں کی کٹائی کا منظر متعلقہ محکمے کی توجہ کا متقاضی ہے
  • مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کی ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت
  • بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • امریکی نائب صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ، زیلنسکی کو امن منصوبے پر راضی کرنیکی کوشش