اہلیہ سے تھپڑ۔۔۔۔؟ فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریگٹ میکرون کے درمیان جھگڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہوں نے سیاسی حلقوں اور میڈیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں رواں ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے پر طیارے سے نکل رہے تھے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریگٹ میکرون اپنے شوہر پر حملہ آور ہو رہی ہیں، جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ جھگڑا معمولی بات پر تھا یا اس کے پیچھے کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے۔فرانسیسی اخبار ”لے پریژن“ نے اس معاملے پر رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک جھگڑا تھا جس میں تھپڑ بھی مارا گیا، لیکن دونوں نے اس کی نوعیت کو سنجیدہ مسئلہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔
صدر میکرون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں، میری اہلیہ نے مذاق کیا تھا اور جھگڑے کو محض ایک معمولی واقعہ قرار دیا۔یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے 2007 میں اپنی ٹیچر بریگٹ سے شادی کی تھی، اور دونوں کے تعلقات میں ہمیشہ عوامی دلچسپی رہی ہے۔ اب اس واقعے نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست