بریڈفورڈ میں قائم پاکستانی قونصلیٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون، اراکین قومی اسمبلی ملک انور تاج، سید جاوید علی شاہ جیلانی نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ڈرامہ ہے جس کا مقصد انتخابی فائدہ اٹھانا تھا۔مودی نے متاثرین سے ہمدردی کی بجائے انتخابی مہم جاری رکھی، جو اس کی بےحسی کا ثبوت ہے۔
بریڈفورڈ میں قائم پاکستانی قونصلیٹ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون، اراکین قومی اسمبلی ملک انور تاج، سید جاوید علی شاہ جیلانی نے شرکت کی۔ رانا محمد قاسم نون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے نام میں کشمیر شامل ہو، اُس سے بڑی کمٹمنٹ کی اور کیا مثال دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے تفصیلی ملاقاتوں میں بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مؤثر انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔ رانا قاسم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان نے کشمیر کے لیے جنگیں بھی لڑی ہیں اور سفارتی محاذ پر بھی مکمل حمایت جاری رکھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس پر بھارت کو جوابدہ بنانا ہو گا۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

اس سے قبل کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے وفد کا بریڈفورڈ قونصلیٹ میں قونصل جنرل بریڈفورڈ زاہد احمد جتوئی نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے استقبالی کلمات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پوری قوم اس کاز پر متحد ہے۔ تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ آخر میں مقررین نے کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور دنیا بھر میں پاکستان اور کشمیر کے سفیر کے طور پر اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارلیمانی کمیٹی مسئلہ کشمیر کے قومی اسمبلی پاکستان کی پاکستان نے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی تحریک انصاف رانا ثنا اللہ

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر