بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا تھا ،ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔قرارداد کے مطابق وفاقی حکومت سے اس حوالے سے رجوع کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹی جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب بلوچستان اسمبلی اسلام آباد کرنے کی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔