گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معصوم شہدا کے مقدس خون کے قرضدار ہیں اور ہمیں ان کی قربانی پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ عزم دہرایا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا اور شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کا شکار ہے، ہماری افواج نےبیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ایسے ہی ہماری بہادر فوج ان اندرونی تخریب کاروں کو بھی ان کے منطقی انجام تک پہنچائی گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قاسم اور سلیمان آئین کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری تو ہوگی، فیصل کریم کنڈی
  • قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے
  • قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے
  • خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا بدقسمتی سے ترقی کے دوڑ میں پیچھے رہ گیا: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • وقت آگیا ہے سب مل کر خیبرپختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنائیں،فیصل کریم کنڈی
  • کے پی اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تیاری، 30 ایم پی ایز آزاد ہو چکے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
  • گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت