گورنر سندھ کا لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے شیروں کی طرح ہدف کا تعاقب کر کے کمال کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔
لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
گورنر سندھ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرکے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز نے گورنر سندھ کا
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کی لاہور قلندرز کو مبارکباد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے بڑا ٹارگٹ حاصل کیا۔
معین خان نے کہا کہ آل راؤنڈر محمد وسیم کا ان فٹ ہونا ہمارے لیے دھچکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا ٹورنامنٹ کھیلی،جبکہ حسن نواز کی کارکردگی شاندار رہی، انہوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا۔
معین خان نے کہا کہ آخری تین اوورز میں ہمارے بولرز دباؤ برداشت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کوشل پریرا اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلی۔
Post Views: 2