راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں 1 ارب 64 کروڑ کی خردبرد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر بتایا کہ آر ڈی اے کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں 1.64 ارب کی خردبرد سامنے آئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 22 اکاؤنٹس میں236 ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔
خط میں کہا گیا کہ خردبرد کا علم آر ڈی اے فنانس ٹو کی رپورٹ سے ہوا، سابق، موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔
سابق اور موجودہ اے ڈی فنانس ون اور ٹو سے بھی جواب طلب کیے گئے،
کسی نے بھی کوئی جواب فراہم نہیں کیا، آر ڈی اے کے افسران، بینک عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آر ڈی اے
پڑھیں:
آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان
آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی کی نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کے لیے درخواستیں ،مالیاتی ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کا انکشاف ،بے ضابطگیوں میں ملزمان ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے، مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔
ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی نے نیب راولپنڈی، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیاخط میں ریاستی خزانے سے کی گئی رقم کی جلد بازیابی اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی درخواست ڈی جی آرڈی اے نے مندرجہ ذیل قانونی دفعات کا حوالہ دیا
قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن سی 33 کے تحت رقم کی بازیابی، نیب آرڈیننس کے سیکشن 12 اور 15 کے تحت جائیداد کو منجمد اور ضبط کرنا، کوڈ آف سول پروسیجر 1908 کے سیکشن 50 کے تحت مرحوم کے ترکہ سے دیوانی واجبات کی وصولی، اور سی پی سی آرڈر XXII رول 4 کے تحت وفات کے بعد قانونی ورثا کے خلاف کارروائی ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب... آفیسرز عید الاؤنس سے محروم ، ایسوسی ایشن دباؤ کا شکار، چیئرمین سی ڈی اے سے نظر ثانی کی پکار،ویڈیو پیغام و دستاویز سب... عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم