مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔
لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔
مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: واشک میں مسلح افراد کا سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع واشُک میں رات گئے مسلح افراد نے ناگ کے علاقے میں سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک گاڑی اور چیک پوسٹ کے 2 کمروں کو آگ لگائی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئی۔
حکام کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر 8 لیویز اہلکار موجود تھے جبکہ لیویز اہل کاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔