وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ سے کوئٹہ میں ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سانحہ خضدار کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں، اس سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی صوبائی حکومت

پڑھیں:

سہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

سہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز


لاچین: صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےمل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونی والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے، ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو عبرتناک جواب ملے گا، اویس لغاری فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس: مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، سرفراز بگٹی
  • سہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان 
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد
  • سرمایہ کاری کیلئے وفود کا تبادلہ ہو گا، شہباز شریف: سٹرٹیجک شراکت داری بڑھائیں گے، پاکستان، آذربائیجان
  • صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کا بلوچستان کا اہم دورہ
  • سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیار
  • کوئٹہ، گورنر فیصل کنڈی اور سرفراز بگٹی کی اے پی ایس خضدار کے زخمیوں کی عیادت