'ہم مذاق کر رہے تھے‘، صدر ماکروں کا بیوی کے 'تھپڑ ‘ پر تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) فرانسیسی صدر ماکروں نے پیر کو اس واقعہ کو محض مذاق قرار دیا جس میں فرسٹ لیڈی بریگزٹ کو کیمروں کے سامنے اپنے شوہر کو چہرے پر "تھپڑ مارتے" یا دھکیلتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔ تاہم اس منظر، جو اتوار کو جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے آغاز کے لیے ان کے طیارے سے اترنے سے چند لمحے قبل پیش آیا تھا، نے فرانس میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بڑا رد عمل سامنے آیا ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ "گھریلو جھگڑا" ہونے کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ "مذاق کر رہی تھیں، جیسا کہ ہم اکثر کرتے ہیں۔"
ماکروں نے مزید کہا، "ہم واقعی تفریح کر رہے تھے اور مذاق کر رہے تھے۔ اس واقعے کو مبالغہ آرائی سے اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کہ یہ ایک قسم کی جغرافیائی-عالمی جنگ میں بدل گیا ہے۔
(جاری ہے)
"ماکروں کے دفتر نے اس سے قبل بھی اسی طرح کی وضاحت پیش کی تھی۔ ماکروں کے دفتر نے کہا تھا کہ یہ صدر اور ان کی اہلیہ کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے آخری بار مذاق کرنے کا ایک پرسکون لمحہ تھا۔ یہ ایک دوستانہ لمحہ تھا جس کا سازشی نظریات کے حامل لوگوں نے غلط استعمال کیا ہے۔
خیال رہے ماکروں نے 2007 میں اس وقت شادی کی تھی جب وہ ہائی اسکول میں طالب علم تھے اور ان کی اہلیہ وہاں ایک استاد تھیں۔
ہم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ویتنام کے ہنوئی پہنچنے پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے اتوار کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو رسمی لباس میں طیارے کا دروازہ کھولتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ صدر ماکروں اندر کھڑے ہیں اور رسمی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کسی اوجھل شخص سے بات کر رہے ہیں۔
اس دوران سرخ آستینوں والی دو بازو باہر نکلے اور ماکروں کو دور دھکیل دیا۔
ایک ہاتھ نے ان کے منہ اور ناک کا کچھ حصہ ڈھانپ لیا۔ دوسرا ہاتھ ان کی جبڑے کی ہڈی پر لگا۔ فرانسیسی صدر پیچھے ہٹ گئے اور اپنا سر دوسری طرف موڑ لیا۔ پھر بظاہر یہ احساس کرتے ہوئے کہ وہ کیمرے میں نظر آ رہے ہیں وہ مسکرائے اور ہاتھ ہلایا۔بعد کی تصاویر میں ماکروں اور ان کی اہلیہ طیارے کی سیڑھیوں کے اوپری حصے پر نظر آ رہے تھے جہاں انہوں نے اپنا بازو ان کی طرف بڑھایا لیکن انہوں نے اسے نہیں پکڑا اور وہ قالین پوش سیڑھیاں ساتھ ساتھ اترے۔
یہ 'روسی پروپیگنڈہ' ہےفرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ روسی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی (سابقہ روس ٹوڈے) نے اشارہ دیا تھا کہ ماکروں کو ان کی اہلیہ نے مارا پیٹا ہے۔
یہ فوٹیج روس کے سرکاری ٹی وی پر متعدد بار چلائی گئی اور ماکروں کے مخالف اکاؤنٹس پر آن لائن گردش کر چکی ہے۔
پیر کے روز، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ جب جوڑے ہنوئی پہنچے تو ایمانوئل ماکروں کو "اپنی بیوی کی طرف سے دایاں مکّا" ملا۔
اس سے قبل زاخارووا اور امریکی سازشی نظریہ ساز الیکس جونز نے ماکروں اور ان کے جرمن اور برطانوی ہم منصبوں پر یوکرین سے آنے والی ٹرین میں منشیات کے استعمال کا غلط الزام لگایا تھا۔
انہوں نے یہ الزام ایک کم ڈیفینیشن والی ویڈیو کی بنیاد پر لگایا جس میں دکھایا گیا تھا کہ انہوں نے مڑے ہوئے ٹشو پیپر کو کوکین کی پڑیا سمجھ لیا تھا۔
اگرچہ ان دعوؤں کو بعد میں رد کر دیا گیا، لیکن ایلیسی پیلس اور فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ان کی اہلیہ انہوں نے رہے تھے کی طرف کر رہے اور ان
پڑھیں:
نوشہرہ: ناراض بیوی کو منانے کے دوران تکرار، فائرنگ سے 3 سسرالی جاں بحق
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے—فائل فوٹونوشہرہ میں گھریلو تنازع پر 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کی ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔