پیسوں سے بڑھ کر کچھ نہیں عماد کا سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کی کمٹمنٹ کو پیسوں سے جوڑ دیا۔
پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کی پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں غیر متوقع واپسی اور پھر لاہور قلندرز کو تیسری بار ٹائٹل جتوانے پر چرچے ہورہے ہیں تاہم قومی ٹیم کے سابق کرکٹر کا ماننا ہے کہ پیسہ کسی بھی چیز سے اوپر ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟۔
مزید پڑھیں: الحمد للہ تین بار چیمپئن! شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام
جس پر عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ آپ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، میرا بھی سکندر رضا کی کمٹمنٹ پر یہی ردِ عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو معاوضہ مل رہا ہے تو آپ جائیں گے، میں بھی بہت سفر کرتا رہا ہوں، کبھی کبھی ایک میچ ختم ہوتا ہے اور اگلے دن آپ کسی دوسرے ملک میں دوسرا میچ کھیل رہے ہوتے ہیں، میں نے 24 گھنٹے تک سفر کیا اور براہِ راست بھی میچ میں گیا ہوں، پیسہ آپ سے مختلف چیزیں کروا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سکندر رضا ٹاس سے چند لمحے پہلے برمنگھم سے لاہور کیسے پہنچے؟، فلمی کہانی بیان کردی
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سکندر رضا بہترین کھلاڑی ہیں، وہ گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، سکندر نے اپنی ٹیم کے لیے آئی ایل ٹی 20 کا فائنل بھی جیتا تھا، وہ ایک شاندار انسان اور ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں گلیڈی ایٹرز کے مداح اپنی ٹیم کا فائنل کہاں دیکھ سکیں گے؟
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کرکٹر سکندر رضا ٹاس ہونے سے محض چند منٹ قبل ہی لاہور پہنچے تھے اور ٹیم کو میچ جتوا کر تیسری بار ٹائٹل جتوایا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکندر رضا کی ٹیم کے
پڑھیں:
لاہور قلندرز نے T20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا
لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی ہے۔
لاہور قلندرز نے کوِئٹہ کے خلاف 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب 200 رنز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014 آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بنی ہے۔
Post Views: 4