زوردار دھماکہ دھماکا، آسما ن میں دھوئیں کےبادل، شہر لرز اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے اور اطراف کی صنعتی عمارتیں اس میں چھپ گئی ہیں۔ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کے 232 اہلکار اور 55 گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں، جب کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بھی ایک ورکنگ گروپ اور اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔
قریبی ہوٹل کی ایک ملازمہ کے مطابق انہوں نے دوپہر کے قریب ایک زوردار آواز سنی جو کچھ ہی لمحے میں ختم ہوگئی۔ تاہم ہوٹل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ایک فیکٹری ورکر نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں تھیں کہ ایک دھماکے کی آواز آئی اور ایک تیز جھٹکا محسوس ہوا۔ ’ایک زور دار دھماکا ہوا جس نے ڈرا دیا… اگر میں کھڑکی کے قریب ہوتی تو دیوار سے جا ٹکراتی۔‘
شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل، ہائمیل گروپ کی ملکیت ہے، جو کہ ایک معروف صنعتی کمپنی ہے۔ دھماکے کی خبر کے بعد ہائمیل مکینیکل کے حصص میں تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ادارہ 2019 میں قائم ہوا، اور 46 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے، جہاں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ ادارہ زرعی ادویات، فارماسیوٹیکلز اور کیمیکل انٹرمیڈیٹس تیار کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں