میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیئے لیکن مخصوص ججوں کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں فارم 45 کے مطابق کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین عمران خان کے مقدمات کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور عدلیہ کو آزاد کر کے الیکشن ٹریبیونل میں فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کے زیر التوا کیسز پر فوری فیصلہ دیکر اسمبلیوں میں بیٹھے جعلی نمائندوں کو معطل کیا جائے۔ احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور کراچی کے صدر راجا اظہر نے کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان، عالمگیر خان، جمال صدیقی، آفتاب جہانگیر، ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ، ایڈووکیٹ ظہور محسود، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، اراکین سندھ اسمبلی ریحان بندوکڈا، ریحان راجپوت، سجاد سومرو، واجد حسین، چودھری اویس، بلاول جدون، ساجد میر سمیت دیگر فارم 45 کے مطابق جیتے ہوئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیئے لیکن مخصوص ججوں کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، پہلے عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی ہتھیائی جا رہی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کے سندھ کے کے صدر

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن