عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی چھوڑ سکتے ہیں. ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ عدم اعتمادلانے کی صورت میں تحریک انصاف کے 20سے 25 ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے.
(جاری ہے)
انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی کو چھوڑ جائیں .
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’‘را“ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را“ دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاک فوج اس دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ رہائی اور ڈیل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبریں سچ ہیں تو پھر دو تین سال سے تقاریر کا تماشا کیوں لگایا ہوا ہے؟.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک،ساتھی فرار
بارکھان /اسلام آباد(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئی ہیں۔