امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے،،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کا کیس مقرر نہ ہونے اور رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ تعالی سے امید ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے،ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں،کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے،ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے،ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں،ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ راستہ نکالے گا،مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے،مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا،دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے،ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں،ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہے بانی پی ٹی آئی کر رہے ہیں امید ہے
پڑھیں:
علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بیرسٹرگوہر سے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیان کا جواب مانگ لیا۔
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ہی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہونے جارہے ہیں۔
اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مقصد تھا کہ 5 جون کو کیس لگ رہا ہے، بوگس ہونے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔