اٹک میں قید 76 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزموں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کر دئیے۔ یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکن اٹک جیل میں موجود ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا قائدین کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار نوجوانوں عرفان آزاد اور منظر مایا کے مزید سات دن کے ریمانڈ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت مظالم سے باز آئے اور نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، جے آئی ٹی کے بعد مزید ریمانڈ کا مقصد نوجوان کارکنوں کو ذہنی و جسمانی ازیت دینا ہے، حکمران یاد رکھیں کہ انکو ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا، عوامی ایکشن کمیٹی اپنے قائدین اور ایک ایک کارکن کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ پوری قوم نے متفقہ طور پر لینڈ ریفارمز بل کو عوامی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کیا ہے، پوری قوم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کے انتظار میں ہے، اب پوری قوم یک زبان ہو کر نکلے گی اور حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات اور عوامی قیادت پر کئے گئے ایک ایک ظلم کا حساب لے گی۔ اجلاس میں رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت تیز کرنے اور ملاقاتوں کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی اور تمام اضلاع کی قیادت اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔