گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران اسٹیج پر گر گئیں؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
معروف گلوکارہ شکیرا اسٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔
شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔
لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔
شکیرا نے اسٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔
جیسے ہی شکیرا نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔
کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔