دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔
پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص جہاز کے دروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کو قابو میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا، کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ذہنی یا طبی مسائل کا شکار تھا۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔
ایئرلائن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک "بدقسمت اور غیر متوقع" صورتحال قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور:ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 میں ایک گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 53 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔