لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا بیان ایک بہن کی اپنے بھائی کیلیے فریاد سمجھیں، اتنے عرصے سے بھائی اندر ہو تو بہنیں ظاہر ہے پریشان تو ہوا کرتی ہیں، علیمہ خان کو سب سے کم موقع ملتا ہے ملاقات کا باقی بہنوں کو اجازت مل جاتی ہے، شاید یہ بیان اسی لیے بھی دیا ہو انھوں نے کہ ملاقات کا راستہ کھل جائے تاکہ وہ ان سے بات کر سکیں.

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ گورنمنٹ کو تو سوٹ نہیں کرتا عمران خان سے اور پی ٹی آئی سے بات کرنا، حکومت چل رہی ہے انھیں کیا فکر ہے لیکن میرے خیال میں ڈنڈا بہت چل گیا ہے اب تو زبان چلانے کا وقت ہے. 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ جو بات کر رہے ہیں کہ ایفیکٹیوتحریک چلانے کی اس سے مطلب کیا ہے، ایک متاثر کن تحریک، ایک اثر انگیز تحریک کا مطلب ہم یہ کیوں لیتے ہیں کہ اس قوم کے لوگ سڑک پر نکلیں اور سڑک پر نکل پر پورے ملک کو آگے لگا دیں وہی نتیجہ خیز تحریک بن سکتی ہے، اس کا مطب ہم نے یہ کیوں لے لیا ہے؟، ہم نے مزاحمت کو ہی تحریک کیوں سمجھ لیا ہے. 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ جہاں تک بیانیے کی بات ہے پارٹی کو تو تتر بتر کر دیا گیا تھا، الیکشن سے پہلے ہی جس طرح کا کریک ڈاؤں شروع ہوا تھا پی ٹی آئی کے اوپر وہ تو آپ نے ان کی ٹاپ ٹیئر لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈال دیا، جہاں تک بات یہ ہے کہ یہ کوئی واضح، کوئی ایفیکٹیو تحریک چلا پائیں گے تو میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی ایفیکٹیو تحریک چلا پائیں گے. 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بات یہ ہے کہ محترمہ علیمہ خان صاحبہ بالکل ہمیشرہ ہیں اور وہ بڑی تڑپ بھی رکھتی ہیں لیکن مجھے پتہ ہے کہ انھوں نے وہ جو مذاکرات کی بات کی عمران خان نے اوکے کی تھی اسٹیبلشمنٹ ، گورنمنٹ کے نمائندے اور پی ٹی آئی اس کو سبوتاڑ بھی انھوں نے کیا، علی امین، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سارے پریشان ہو گئے کہ اچھی بھلی سیٹنگ ہوئی تھی بات شروع ہوئی تھی خان صاحب نے ٹرن لے لیا.

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی میں بیانیے نہیں مل رہے، گوہر صاحب کچھ کہہ رہے ہیں، گنڈاپور کچھ کہہ رہے ہیں اور علیمہ خان کچھ کہہ رہی ہیں، جو کارکن ہیں وہ اب تک سیدھے نہیں ہو سکے، دوسری سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ملک میں ایسے حالات نہیں ہیں کہ آپ پھر ملک میں سیاسی افراتفری پھیلائیں، ایسی افراتفری جس کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تجزیہ کار علیمہ خان نے کہا کہ انھوں نے

پڑھیں:

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان

نئی دہلی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت اس پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، ساتھ ہی اس معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کی شقوں کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اسٹریٹیجک تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان
  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین شدید پریشان
  • 74 فیصد پاکستانی ملکی حالات سے پریشان
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • گوگل نے 200 ملازمین کو فارغ کردیا، اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی وجہ کیا بنی؟