Express News:
2025-05-29@06:33:26 GMT

اسلام آباد نہیں بلائوں گا

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا ایک بیان میرے سامنے ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اب وہ احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلائیں گے۔ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ بانی تحریک انصاف نے لوگوں کو اڈیالہ بلانے کی کال نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی بیان کے اگلے حصہ میں یہ کہا گیا ہے کہ اب پورے ملک میں احتجاج کیاجائے گا۔ لیکن میرے لیے ا ہم یہ ہے کہ اب اسلام آباد کی کوئی کال نہیں دی جائے گی۔

اس سے پہلے رمضان میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عیدالفطر کے بعد بڑی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ لیکن ہمیں عید الفطر کے بعد کوئی احتجاجی تحریک نظر نہیں آئی۔ میڈیا بار بار تحریک کے بارے میں پوچھتا رہا۔ لیکن عید الفطرکے بعد تحریک کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ کے پی میں چند ورکر کنونشنز ضرور ہوئے۔ لیکن ان کی قومی سطح پر کوئی اہمیت نہیں۔ اس سے نہ تو مرکز اور نہ ہی اسٹبلشمنٹ دباؤ میں آتے ہیں۔ اس لیے ان کنونشنز سے تحریک کا کوئی ماحول نہیں بن سکا۔ جب تحریک چلانے کے لیے جنید اکبر کو کے پی کا صدر بنایا گیا تھا۔ تب ہی پنجاب کی صدارت عالیہ حمزہ کو دی گئی تھی۔

عالیہ حمزہ سے بھی یہی توقعات لگائی گئی تھیں کہ وہ پنجاب میں احتجاج کا ماحول بنائیں گی۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو پنجاب میں کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک کا کوئی ماحول نہیں نظر نہیں آرہا۔ چھوٹے چھوٹے ورکر کنونشنز ضرور ہوئے ہیں۔ لیکن تحریک انصاف پنجاب میں کوئی بڑااحتجاج یا ریلی نہیں نکال سکی ہیں۔ یوں قیادت کی تبدیلی سے جو توقع رکھی گئی تھی، پنجاب اس طرح متحرک نہیں ہوا ہے۔

سونے پر سہاگا، گرینڈ الائنس بھی نہیں بن سکا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی گرینڈ الا ئنس بنانے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف کا خیال تھا کہ مولانا ساتھ آجائیں گے تو احتجاجی تحریک چلانا آسان ہو جائے گی، مولانا کا کارکن انتظامیہ سے ٹکرا جائے گا اور ہم فائدہ اٹھائیں گے۔ لیکن مولانا نے اپنا کارکن نہیں دیا۔

صاف بات ہے وہ تحریک انصاف اور بالخصوص بانی تحریک انصاف کے لیے اپنے کارکنان کو استعمال کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ویسے تحریک انصاف انھیں کوئی خاص قائل بھی نہیں کر سکی۔ لیکن میں سمجھتا ہوں مولانا کے انکار نے بھی تحریک انصاف کی احتجاج تحریک کے امکانات کو ختم کیا۔ کیونکہ مولانا کے ساتھ شاید احتجاج کی کوئی شکل نکل آتی۔ لیکن تنہا تحریک انصاف کسی پوزیشن میں نہیںہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد کے لیے دو کالز دی گئی ہیں، دونوںدفعہ وزیر اعلیٰ کے پی سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو لے کر آئے ۔ سرکاری مشینری بھی آئی لیکن پھر تحریک انصاف میں ہی یہ پراپیگنڈا شروع ہو گیا کہ گنڈا پور آخری موقع پر غائب جاتے ہیں، وہ ڈی چوک نہیں پہنچتے۔ اس لیے جنید اکبر کو لانچ کیا گیا۔ لیکن ان کی کارکردگی تو گنڈا پور کی نسبت بہت کمزور رہی ہے۔ انھوں نے تو کے پی کارڈ ختم ہی کر دیا۔ پھر جنید اکبر کے خلاف باتیں شروع ہو گئیں۔ ان کے خلاف پراپیگنڈا شروع ہوگیا۔اور اب یہ خبریں بھی ہیں کہ احتجاجی تحریک کی ذمے داری دوبارہ گنڈا پور کو دے دی گئی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر اسلام آباد آنے کی کال نہ دی جائے تو کیا احتجاجی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے؟ موجودہ صورتحال میں مجھے پنجاب میں احتجاجی تحریک کا کوئی چانس نظر نہیں آتا۔ پنجاب کے بغیر تحریک کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ اگر پورے ملک میں دھرنوں کی کال دی جائے تو پنجاب کے بغیر کیا کامیابی ہے۔ اس وقت پنجاب میں تحریک انصاف کسی بھی قسم کی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ کارکن تیار نہیں ہیں جب کہ بڑے لیڈر مفرور ہیں۔ کچھ کے پی سے پنجاب آنے کو تیارنہیں۔

سندھ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ اندرون سندھ تحریک انصاف پہلے ہی کمزور تھی۔ کراچی میں بھی اب کوئی حال نہیں۔ جیسے پنجاب میں احتجاجی تحریک کی طاقت ختم ہو گئی ہے۔ ویسے کراچی میں اب تحریک انصاف کافی کمزور ہو گئی ہے۔

اس لیے مجھے وہاں بھی احتجاجی تحریک کاکوئی چانس نظر نہیں آرہا۔ یہ درست ہے کہ تحریک انصاف کو زیادہ اتحادی بلوچستان سے میسر ہیں۔ لیکن وہاں دہشت گردی اتنی زیادہ ہے کہ جلسہ جلوس ممکن نہیں۔ ویسے بھی بلوچستان میں دھرنوں سے مرکزی حکومت نہیں گر سکتی۔ بلوچستان میں اول تو سیاسی تحریک کوئی گنجائش نہیں، اگر ہو بھی تو مقاصد پورے نہیں ہو سکتے۔ اس لیے بلوچستان میں بھی تحریک کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

ایسے میں مجھے تو کہیں کوئی احتجاجی تحریک نظر نہیں آرہی۔ اسلام آباد کی کال تو کے پی کے کی وجہ سے کسی حد تک رنگ جما دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ کی سرکاری سرپرستی میں ایک بحران ضرور پیدا ہوجاتا تھا۔ لیکن دو دفعہ کی کوشش میں کامیابی نہیں ہوئی۔ الٹا نقصان ہوا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ بانی تحریک انصاف تو دوبارہ اسلام آباد کی کال ہی دینا چاہتے ہوں گے۔

انھیں اس بات کی سمجھ ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کے بغیر نہ تو ان کی رہائی ممکن ہے اور نہ ہی حکومت گر سکتی ہے۔ لیکن شاید ان کی جماعت اب اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ آپ گزشتہ ایک ماہ کی تحریک انصاف کی سرگرمیوں کو دیکھیں تو بانی تحریک انصاف نے سب پر تحریک کے لیے دباؤ کافی دباؤ ڈالا ہے۔ لیکن شاید پارٹی تیار نہیں۔ انھیں سمجھایا گیا کہ لوگ اب ان کے لیے مار کھانے کے لیے تیار نہیں۔ 26 نومبر کو جو لوگ گرفتار ہو ئے تھے۔

ان کی پارٹی نے کوئی دیکھ بھال نہیں کی۔ انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ ان کی ضمانتوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انھیں بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا۔اس لیے شاید کے پی سے بھی اب لوگ اتنی تعداد میں نہیں آئیں گے۔ لوگ ریاست کی رٹ سے لڑنے کے لیے مزید تیار نہیں۔ اس لیے اسلام آباد کی کال نہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ باقی سب خیر ہے۔ یہ خبر حکومت اور نظام کے لیے اچھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک کا بانی تحریک انصاف اسلام ا باد کی نظر نہیں ا تیار نہیں تحریک کے اس لیے کے لیے کال نہ کوئی ا کی کال

پڑھیں:

صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت

پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ  امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور تقریریں کریں گے جو حکومت کےلئے خفگی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آپ نے محکمہ کرائم کنٹرول تو بنا لیا لیکن ڈھائی لاکھ پولیس فورس کے باوجود چار ہزار لوگوں کو اختیار دیدیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت ہم عوام کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں، امن و امان کی بحث میں ایوان میں نہ کوئی افیشل گیلری میں موجود ہے نہ ایوان میں کوئی ہے۔ پنجاب حکومت امن وامان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال
  • صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت
  • پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا: عرفان صدیقی
  • ملک میں نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا، اسد قیصر
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف کو مفت مشورہ
  • تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات، قیدی وین اوربکتربند گاڑیاں پہنچا دی گئیں
  • تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل،پارٹی کیلئے اہم ہدایات جاری