دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، امریکی شہر میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص جہاز کے دروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق مسافر کو قابو میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا، کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ذہنی یا طبی مسائل کا شکار تھا۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔ایئرلائن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک "بدقسمت اور غیر متوقع" صورتحال قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسافر کوچ پر چھاپا؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب
کوئٹہ:مسافر کوچ پر چھاپے کے دوران خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار جب کہ مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز فورس نے کوئٹہ سے پنڈی ج انے والی مسافر کوچ پر چھاپا مارا اور کارروائی کے دوران مغوی بچے کامران خان کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مخبر نے خفیہ اطلاع دی تھی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے۔ دورانِ کارروائی ملزم حضرت بلال خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔