اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کئے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر قوم کو دلی مبار کباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، آج کے دن ہم نے تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم ملکی خو دمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں تھا ، ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بدلتی علاقائی سلامتی کی صورتحال میں ہماری جوہری طاقت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے ، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے ، ایٹمی قوت ہماری خود مختاری اور قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پاکستان پر امن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے، یومِ تکبیر پر ایک بار پھر عہد کریں کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے، پاکستان اس مرتبہ یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا، بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزیداضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خود مختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباو¿ ،دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے، نوازشریف نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی صد ا آج بھی پاکستانی قوم کا عہد بن کر گونج رہی ہے، یہ ہی شاندار روایت بھارت کے حالیہ بلا جواز حملوں کے خلاف قوم نے ایک مرتبہ پھر دہرائی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جوہری پروگرام کیلئے بے پناہ قربانیاں دینے پر قوم، سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا۔وزیراعظم نے افواج پاکستان، قومی اداروں اور ایٹمی پروگرام میں حصہ ڈالنے والے معماروں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوہری اثاثوں کی بھرپور حفاظت کرنے پر مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوم تکبیر قوم کے اتحاد، آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتا نہ کرنے کے اعلان کا دن ہے۔

محکمہ تعلیم کے دفتر سے درسی کتابیں چوری کرنے والے 2 افراد گرفتار

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایٹمی طاقت یوم تکبیر نے کہا کہ

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

???? TOSS & PLAYING XI ????

Pakistan win the toss and opt to field first ????

Unchanged team for the second ODI ????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف