28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
پشاور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا، پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔
یوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج شام یوم تکبیر کےحوالے سے عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ دنیا کو کشمیر کی سرزمین سے پیغام جانا چاہیے، پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا، عسکری قیادت نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت سے ہم نے جنگ جیتی اور مودی کے غرور کو خاک میں ملایا، پوری قوم جنگ کے دوران افوج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی کردی گئی جس میں پاکستان کا شمار ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا گیا۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق سنگاپور کے شہری 193 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر دو ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس ہیں جن میں جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں اور ان ممالک کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والا باپ گرفتار
تیسرے نمبر پر 6 ممالک ہیں جن میں ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی شامل ہیں، ان ممالک کے شہریوں کے لیے 189 ممالک میں ویزا فری سہولت ہوگی۔
چوتھے نمبر پر بیلجیم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، سویڈن اور پرتگال کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
پانچویں نمبر پر یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کے شہری 187 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کریں گے۔
امریکا کا پاسپورٹ پہلی مرتبہ 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔ بتایا گیا کہ امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا ۔
واٹس ایپ گروپوں میں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کا انکشاف
یو اے ای کے پاسپورٹ نے رینکنگ میں تیزی سے بہتری کی ہے اور ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر ہے، چین کا پاسپورٹ بہتری کے بعد 60 نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے، پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
پاکستان سے بھی کمزور پاسپورٹ عراق، شام اور افغانستان کا ہے اور ان کی رینکنگ بالترتیب 97، 98 اور 99 ہے۔
مزید :