موسیٰ خیل، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
نجی ٹی وی چینلز کا سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی چینلز کا سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق مطابق دہشت گرد راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔