ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن کو سخت انتباہ: وہ آگ سے کھیل رہا ہے!
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ "آگ سے کھیل رہے ہیں"، خاص طور پر یوکرین پر تازہ روسی فضائی حملوں کے بعد ان کا بیان سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر منگل کو جاری بیان میں کہا کہ پیوٹن حالات کی سنگینی کو کم سمجھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ واقعی بہت بُرا ہو چکا ہوتا — اور میرا مطلب ہے واقعی بُرا۔"
اتوار کے روز بھی ٹرمپ نے پیوٹن کو "پاگل" قرار دیا تھا، جب روس نے مسلسل تین راتوں تک یوکرین پر حملے کیے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میری ہمیشہ پوتن سے بہت اچھی دوستی رہی ہے، لیکن کچھ نہ کچھ ضرور ہوا ہے۔"
دوسری جانب، کریملن نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک "جذباتی ردعمل" ہے۔ روسی ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کے تبصروں کو اہمیت دینے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق، ٹرمپ روس پر نئی پابندیاں لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں، خاص طور پر یوکرین پر جاری حملوں اور امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے۔ اگرچہ مالیاتی پابندیوں کا فی الحال امکان نہیں، تاہم یوکرین کے حمایت یافتہ 30 دن کے جنگ بندی منصوبے پر امریکی حمایت دی جا سکتی ہے — جسے روس پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔
ٹرمپ نے ایک حالیہ فون کال میں پیوٹن کو مذاکرات کی تجویز دی، مگر ساتھ ہی واضح کیا: "وہ شہروں پر راکٹ برسا رہا ہے اور معصوم لوگوں کو مار رہا ہے، اور مجھے یہ بالکل پسند نہیں۔"
وائٹ ہاؤس کی ترجمان، کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک بات چیت کے ذریعے امن معاہدے کے خواہاں ہیں لیکن تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ