اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافر نے پرواز G9-553 کے ذریعے عرب امارات جانے کی کوشش کی، مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے۔
ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی معلومات IBMS سسٹم پر ہٹ ہوئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے باعث ڈیپورٹ ہو چکا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسافر کی
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔