Jang News:
2025-07-25@00:11:43 GMT

پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: ایاز صادق

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: ایاز صادق

---فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں...

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، ایٹمی دھماکے پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف عسکری نہیں، قومی اتحاد سے بھی ناقابل شکست ہے، پاکستان ایک پُرامن، باوقار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔  

ایاز صادق نے کہا کہ یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھیں گے، پاکستان کو مزید محفوظ اور خودمختار بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایاز صادق

پڑھیں:

حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔

میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔

اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔

اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے والے عام انتخابات میں این اے 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے تھے۔

حماد اظہر نے جون 2023 میں دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے 88 سالہ والد کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم دو روز کے بعد انہوں نے میاں محمد اظہر کی گھر واپسی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر افسوس، سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاری
  • لاہور؛سینئر سیاستدان، رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • حماد اظہر کے والد، رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار