ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا: اسپیکر قومی اسمبلی کا خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا: اسپیکر قومی اسمبلی کا خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جب وطن عزیز نے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، اور اس دن کیے گئے ایٹمی دھماکے نہ صرف پاکستان کی تکنیکی مہارت بلکہ قومی اتحاد کا بھی مظہر ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور دیگر سائنسدانوں کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ میاں نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا، جو پاکستان کی خود انحصاری اور دفاعی خودکفالت کی بنیاد بن گیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمارے قومی عزم، اتحاد اور قربانیوں کی عکاس ہے۔
انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بری، بحری و فضائی افواج نے ہمیشہ جرات مندانہ دفاع کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہداء اور دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ پاکستان نہ صرف عسکری لحاظ سے بلکہ قومی اتحاد کے ذریعے بھی ناقابل شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اداروں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، جو قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گی۔یومِ تکبیر کو قومی ایثار، سلامتی اور عزمِ نو کی یاد دہانی قرار دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، باوقار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کے ساتھ 10 مئی کے اضافے نے پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو نئی روح بخشی ہے۔آخر میں انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھا جائے گا اور پاکستان کو مزید محفوظ و خودمختار بنایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے: رضوان سعید شیخ جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے: رضوان سعید شیخ بھارتی حکومت کی مجرمانہ لاپروائی؛ زہریلے کیمیکلز سے بھرا جہاز سمندر میں ڈوب گیا علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملک میں 17ہزار سے زائد غیر قانونی این جی اوز ملکی حساس معاملات کیلئے خطرناک قرار پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق اڈیالہ جیل میں گرمی کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کیلئے روم کولر پہنچا دیے گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف
پڑھیں:
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو فوری ہدایات جاری کیں کہ ریلوے پلوں، پٹریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا بروقت اور باقاعدہ معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچائو ممکن ہو، کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچائو کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ مسافروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین قومی فریضہ ہے۔(جاری ہے)
مزید برآں اجلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کرانے والے دونوں جیل جائیں گے، قانون کی مکمل عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور صفائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے ریلوے سٹیشنز پر جدید صفائی نظام، ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا تسلسل یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ریلوے کو صاف، محفوظ اور ذمہ دار ادارہ بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔