آذربائیجان کاقومی دن اوریوم تکبیر؛ آذر بائیجان ٹریڈ ہاوس میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
سٹی 42: آذربائیجان کےقومی دن اوریوم تکبیرکےموقع پرآذربائیجان ٹریڈ ہاؤس میں تقریب ہوئی
صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور کا استقبال پھلوں کی پتیوں سے کیا گیا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت و مذہبی امور چوہدری شافع حسین پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا،پرچم کشائی کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔