وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا گلابی نمک ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سرکاری دورہ کے دوران ایکسپو 2025 اوساکا کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں 43 سے زائد ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس دن بھر طویل مصروفیات کے بعد منعقد ہوئی جس میں جام کمال خان نے جاپان ایسوسی ایشن برائے 2025 ورلڈ ایکسپوزیشن کے نمائندگان سے ملاقات کی اور کئی قومی پویلینز کا دورہ بھی کیا۔ایکسپو میڈیا روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے عالمی تجارتی جدت، پائیداری اور ثقافتی سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے “Universe in a Grain of Salt” کے عنوان سے پاکستان پویلین کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو اس منفرد پویلین کا مشاہدہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

وفاقی وزیر نے جاپان ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی معاونت کے بغیر پاکستان پویلین کا خواب حقیقت میں تبدیل کرنا ممکن نہ تھا۔ یہ تعاون ہمارے وژن کو ایک زندہ تجربے میں تبدیل کرنے میں مددگار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کی وسیع گنجائش پر زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان کی برتری، چمڑے، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے زرعی شعبے، خاص طور پر چاول کی برآمدات اور آئی سی ٹی کے شعبے میں پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈی کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔قبل ازیں دن کا آغاز وزیر تجارت نے جاپان ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے رسمی ملاقات سے کیا جس کے بعد پاکستان، جاپان، تاجکستان، فلسطین، برطانیہ، چین، یو اے ای، قطر، فرانس، امریکا، آذربائیجان، ترکی، اور سعودی عرب کے پویلینز کا دورہ کیا گیا۔

ان دوروں کے دوران ثقافتی تبادلے اور تجارت و پائیداری پر گفتگو کے مواقع پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان پویلین کے منفرد ڈیزائن کو سراہا جس میں نمک سے بنی فرش، ہیلنگ گارڈن، فن پارے، اور انٹرایکٹو نمائشیں شامل ہیں۔ یہ ڈیزائن ایکسپو کے مرکزی تھیم “Designing Future Society for Our Lives” اور ذیلی تھیم “Saving Lives” سے ہم آہنگ ہے جو قدرتی عناصر جیسے کہ گلابی نمک کی شفائی اور پائیدار خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ گلابی نمک صرف ایک پراڈکٹ ہی نہیں بلکہ ایک تجربہ اور ہمارے قدرتی وسائل کی نمائندگی ہے، ہم اس کی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے کے لیے اختراع اور پائیدار استعمالات پر کام کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیر تجارت نے جاپان ایسوسی ایشن کے اراکین اور عالمی مہمانوں کو دعوت دی کہ وہ 14 اگست 2025 کو پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات اور آئندہ منعقد ہونے والی فوڈ ٹیسٹنگ اور تجارتی نمائشوں میں شرکت کریں۔

انہوں نے زور د ے کر کہا کہ یہ ایکسپو صرف اقوام کی نمائش نہیں بلکہ خیالات، ثقافتوں اور مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا ذریعہ ہے۔ پاکستان اس مکالمے میں بھرپور شرکت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے جاپان ایسوسی ایشن جام کمال خان نے پریس کانفرنس قدرتی وسائل وفاقی وزیر گلابی نمک انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا  ۔
حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات ایف آئی اے گوجرانوالہ میں پہلے سے بھی درج ہیں۔
تازہ کارروائی کے دوران ادارے نے جعلی کاغذات، فٹبال فیڈریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی  ۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے: سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے، سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
  • وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال