لاہور، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر پر عدم اعتماد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔
صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور خط بھی ان تک پہنچا دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بانی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز کو ہٹانے کی ہدایت کرچکے ہیں، کون سی طاقت صدر پی ٹی آئی لاہور کو تبدیل نہیں کرنے دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی اراکین نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور کے یک طرفہ فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، 5 ہزار نوٹیفائیڈ عہدیداران میں سے صرف 500 بھی فعال نہیں ہیں اور پارٹی کا کوئی باقاعدہ دفتر بھی قائم نہیں کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور کسی نظریاتی کارکن کو صدر کا عہدہ دیا جائے۔
صدر پی ٹی آئی لاہور کے خلاف لکھے گئے خط میں لاہور کے 20 اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے دستخط کیے ہیں، خط میں رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، حافظ فرحت عباس اور مسز مہر واجد کے دستخط بھی موجود ہیں۔سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر، سیکریٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب ذیشان رشید نے بھی خط میں دستخط کیے ہیں۔
سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں فرخ جاوید مون، چوہدری اصغر گجر اور شبیر گجر نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس موقع پر میاں ہارون اکبر، افضال پاہٹ، ندیم بارا، حافظ ذیشان نے بھی صدر لاہور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیا ہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیا مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ مظفرآباد،پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5اہلکار شہید الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب موخر کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز لاہور کے گیا ہے
پڑھیں:
سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ تھی اور بعد میں نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔