کراچی؛ ڈیفنس میں ڈمپر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا جس کے باعث ڈرائیور اور کلئینر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی تھی۔ پولیس نے شہریوں کی مدد سے ڈمپر میں پھنسے ڈرائیور اور کلئینر کو زخمی حالت میں ڈمپر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ڈیفنس ٹریفک سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر ارشد غنی کا کہنا تھا کہ رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں بنگلے میں موجود کسی شخص کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈمپر تعمیراتی ملبہ لے کر پنجاب کالونی کی طرف جا رہا تھا، حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔