امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں

سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک انداز میں بھارت کو باور کرایا ہے کہ علاقائی امن کو متاثر کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

یاد رہے کہ 6 مئی کو بھارت نے پہلگام  میں سیاحوں کی ہلاکت کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے یکطرفہ حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے نہ صرف 5 بھارتی طیارے (جن میں 4 رافیل اور ایک ڈرون شامل تھا) مار گرائے بلکہ ایس-400 دفاعی نظام کو بھی تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان،افغانستان اور چین ایک ہوگئے، انڈیا شدید تنہائی کا شکار

اس کے علاوہ بھارتی میزائل داغنے والے تمام فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان جھڑپوں کے بعد امریکا کی کوششوں سے دو طرفہ جنگ بندی عمل میں آئی جو تاحال برقرار ہے، تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی نے حالیہ بیان میں کہا تھا ’پاکستانی روٹی کھائیں ورنہ میری گولیاں تیار ہیں‘۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق، ملاقات میں نائب وزیر خارجہ لینڈاؤ نے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے بھارت پر جارحیت سے باز رہنے کا واضح پیغام بھی دیا۔

مارکیٹ تک رسائی اور دیگر امور پر بھی دباؤ

اس ملاقات میں نائب وزیر خارجہ لینڈاؤ نے بھارت سے مارکیٹ تک رسائی کو شفاف بنانے، امیگریشن اور منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پاک انڈیا میچ یا جنگ؟‘ ٹین اسپورٹس کے مثبت اشتہار نے شائقین کے دل جیت لیے

واضح رہے کہ فروری میں سابق صدر ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کے دوران، بھارت کو امریکا سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے پر بھی مجبور کیا گیا تھا۔

پاکستان کے لیے ایک اور سفارتی کامیابی

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکا کی طرف سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جسے پاکستان کے لیے ایک اور سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت پر بڑھتا ہوا امریکی دباؤ اور پاکستان کا بردبار ردعمل سفارتی محاذ پر اسلام آباد کے لیے مثبت نتائج لا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔

سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ یہی بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا، مگر آج وہ انہی قراردادوں سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ایک ناقابلِ تنسیخ حق ہے جسے بھارت مسلسل پامال کر رہا ہے۔

مباحثے میں پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب

انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کی نشاندہی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، سفیر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

ان کے مطابق بھارت کا اصل مقصد پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی سے محروم کرنا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کی، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔

اس دوران بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے اور اسے نمایاں عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔

سفیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ غرور اور جھوٹی برتری کے خمار سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کرے اور اپنے رویے پر نظرثانی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ بھارت بھارتی جارحیت پاکستانی مندوب عثمان جدون

متعلقہ مضامین

  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کر درمیان اعلیٰ سطحی 25جولائی کوہوگی
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  •   بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا