Jang News:
2025-07-25@13:45:10 GMT

مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے: احسن اقبال

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے، آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا، نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کی پیشکش کو ٹھکرا کر دھماکے کیے، پاکستان سے کوئی اس کی ایٹمی صلاحیت کو چھین نہیں سکتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے اڑان پاکستان کا منصوبہ بنایا ہے، دفاع میں ٹیکنالوجی کا اہم عنصر شامل ہوچکا ہے، ہماری نسل نے تختی سے فائیو جی کاسفر دیکھا ہے، آج پرائمری اسکولوں میں ٹیبلیٹس پہنچ چکے ہیں، ڈیجیٹل ریوولوشن آنے والے وقت میں مزید تبدیلیاں دکھائے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2017ء میں نواز شریف کو نااہل کرنے کے فیصلے نے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا۔

ان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دس مئی کی کامیابی میں بھی ٹیکنالوجی کا اہم کردار تھا، ایک وقت تھا کہ ہم سائیکل تک نہیں بناتے تھے اور آج ہم نے ایف 17 تھنڈر بنا رہے ہیں، وہ ممالک جو ہم سے بہت پیچھے تھے وہ برآمدات میں ہم سے بہت آگے نکل گئے، پاکستان 1999ء تک جنوبی ایشیا کی پہلی بڑی طاقت تھی جو آج چوتھی طاقت ہے، اقتصادی پالیسیوں کے ساتھ موافق ماحول نہیں ملتا تو پالیسیاں فیل ہو جاتی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ صرف ماضی کی کامیابی کا جشن ہی نہیں بلکہ مستقبل کے لیے یوم عزم بھی ہے، پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے 3 رافل سمیت چھ جہاز گرا کر اپنی برتری ثابت کی، جس جدید ترین ٹیکنالوجی پر بھارت کو گھمنڈ تھا اسے پاکستانی شاہینوں نے مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے 10مئی کی صبح جارحیت کی تو بہادر افواج اور فضائیہ نےکرارا اور بھرپور جواب دیا، بھارت کی چیخیں واشنگٹن تک پہنچیں اور سیزفائر کی درخواست کی جسے ہم نے قبول کیا، ہم امن کے خواہاں ہیں، جنگ مسلط کی جائے گی تو بھرپور جواب دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ احسن اقبال کے لیے

پڑھیں:

ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف

عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس (CCC+) سے بڑھا کر بی مائنس (B-) کر دی ہے جبکہ ملکی معاشی منظرنامے کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری: بلوم برگ رپورٹ پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور حکومت کی جانب سے کیے گئے اقتصادی اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔ خاص طور پر آمدن میں اضافہ، مہنگائی پر قابو پانے کی کوششیں اور مالیاتی نظم و ضبط کی پالیسیوں کو سراہا گیا ہے۔

ریٹنگ میں بہتری کے بعد پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل فِچ ریٹنگز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی تھی جس کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات قرار دی گئی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت حکومت نے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مشکل مگر اہم فیصلے کیے ہیں جن میں سبسڈیز میں کٹوتی، ٹیکس اصلاحات اور مالیاتی شعبے میں کنٹرول شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن، یہ سفر منزل کی طرف ہے، محمد اورنگزیب

بلوم برگ اکنامکس کا کہنا ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ کم کر کے 11 فیصد کر دیا ہے جبکہ مالی سال 2025-26 میں شرحِ نمو 4.1 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو درپیش جغرافیائی خطرات میں بھی کمی آئی ہے، خاص طور پر بھارت کے ساتھ کشیدگی میں حالیہ نرمی نے خطے میں استحکام پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی پوزیشن منفی سے مستحکم ہوگئی، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا اعلامیہ

ایس اینڈ پی کی یہ بہتری عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ معاشی اصلاحات اور نظم و ضبط کی بدولت مستقبل میں مزید سرمایہ کاری، معاشی استحکام اور ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف ایس اینڈ پی ایس اینڈ پی ریٹنگ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ فِچ ریٹنگز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • بیجنگ میں فیلڈ مارشل کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
  • اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز
  • جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا، اعتزاز احسن
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
  • روسی تیل خریدا تو بھارت، چین، برازیل کی معیشت تباہ کر دیں گے، امریکا کی وارننگ