پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لا اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا .

تاہم کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فہرست میں شامل پہنچنے والے رہنما اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور بغیر ملاقات کے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگے۔اڈیالہ جیل کے باہر عمران کی بہن علیمہ خان نے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت آزادانہ کیس سنے گی اور آزادانہ فیصلے کرے گی تو عمران خان باہر آئیں گے، عمران خان کا پارٹی کے لیے پیغام ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں، جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے وہ الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں، میں اور تمام کارکن سختیاں برداشت کررہے ہیں، مضبوطی سے کھڑے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمیں پھر ملاقات کی اجازت نہیں ملی.عمران خان کسی سے کچھ نہیں مانگتے. انہوں نے صرف کتابیں اور بچوں سے بات کی اجازت بات کی. بانی چیئرمین کی 8 مہینوں میں ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی. جیل حکام عدالت کے احکامات کا خاطر میں نہیں لاتے. آج ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہم سے ملاقات کے دوران کہا جب ظلم ہوتا ہے اس سے قومیں ختم نہیں ہوتی بلکہ قومیں بنتی ہیں. نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے، بانی صرف رول اف لا اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. عمران خان نے ہمیشہ 2 چیزیں مانگیں. ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی ہے.آج بانی نے بتایا کہ مجھ سے مانگا کیا گیا تھا، 2 سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ 3 سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں. عمران خان نے کہا کہ میں یزید کے سامنے 3 سال کیا 3 منٹ نہیں جھکوں گا۔علیمہ خان نے بتایا کہ نو مئی کے حوالے سے عمران خان کو کہا گیا کہ معافی مانگ لو، انہوں نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا. بانی پی ٹی آئی کس چیز کی معافی مانگے. بانی قانون کی بالادستی چھوڑنے کا کہا گیا ہے وہ یہ کیسے کرسکتے ہیں. بانی کو رول آف لا کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے. 9 مئی کے بعد اصلی بات چھبیس ویں ترمیم ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے بانی پی ٹی کہا گیا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا

 ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔

راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟  ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔

 علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کیں مگر روکا گیا،  پارٹی میں بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں انہیں خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں۔دوسری جانب علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج بھی عمران خان  سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

متعلقہ مضامین

  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان