پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔

رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہم سے ملاقات کے دوران کہا جب ظلم ہوتا ہے اس سے قومیں ختم نہیں ہوتی بلکہ قومیں بنتی ہیں، میں نے ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کی اور کہا یہ بتادیں آپ کو کیا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ تین سال تک چپ رہیں، چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ان مطالبات کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یزید کے ظلم کے سامنے 3 منٹ کے لیے چپ نہیں رہوں گا۔

عمران خان سے کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم بھی قبول کرلیں اور تیسری بات 9 مئی والی تھی اس پر انھوں نے کہا معافی مانگ لیں۔

عمران خان نے کہا وہ معافی مانگئں جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی، لوگوں کو شہید کیا اغوا کیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کس چیز کی معافی مانگیں، جب ٹیبل پر بیٹھیں گیو اینڈ ٹیک ہو تو بانی اپنا مؤقف رول اف لاء، جمہوریت کی بحالی وہ کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور پوائنٹس ہیں تو ہمیں بتادیں ہم بانی کے پاس پیغام لے جائیں گے، ہم بھی وی لاگرز کی وجہ سے غیر متوجہ ہورہے ہیں، ہر مرتبہ وہ کلئیر کرتے ہیں کوئی ڈیل نہیں ہوئی، کوئی ملنے نہیں آیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد 26 ویں ترمیم کیوں کی، بانی پی ٹی آئی نے وجوہات بتائی ہیں، جو 8 فروری کو الیکشن ہوا تھا اس کی دھاندلی ہو کور کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم آئی، یہ اعظم تارڑ اور ن لیگ کے لوگوں نے بنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر ظلم ہوا وہ بھی انصاف مانگ سکتے ہیں، انھوں نے کہا تیسرا 26 ویں ترمیم سے فیصلوں پر اثر ہوا، ملٹری کورٹس کو قبول کیا اور عدالیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹیو کے سامنے رکھ دیا، سپریم کورٹ نے اس کی غلط تشریح کی ہے، 26 ویں ترمیم میں بھی یہ نہیں لکھا۔

عمران خان نے بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگنے ہوتے ہیں، اب ججز کے پاس یہ اختیار ہی نہیں ہے، حکومت کی طرف سے کہا جاتا ہے ججز کیس ہی نہیں لگاتے، مخصوص نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا دل ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ نشستیں ان کو دے دیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمیں عدالت جانے نہیں دیا گیا، جج نے کہیں مرتبہ کیا ان کو اندر آنے دیں، آج جج اتنے ناخوش تھے جج اس بات پر عدالت سے اٹھ کر چلے گے کیونکہ ان کا حکم نہیں مانا گیا۔

بانی یہی کہہ رہے ہیں جہاں آئین کی پاسداری نہیں کی جارہی، وہاں جج کچھ نہیں کرسکتے، ایک افسر حکم کرے کسی کو اندر نہیں آنے دینا تو جج کچھ نہیں کرسکتے، ہائی کورٹ کے آرڈر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بچوں سے بات نہیں کراتے، کتابیں نہیں دیتے۔

علیمہ خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے ہم نے عدلیہ کا کیا حال کردیا ہے، اسی لیے بانی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں احتجاج ہوگا، آئین کی بالادستی کے لیے احتجاج ہوگا، جب تک قوم ظلم برداشت کرے گی وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، اس نظام کے خلاف پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔

عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جب ہم سارے یہ ظلم سہہ سکتے ہیں پارٹی کے عہدیدار بھی فیصلہ کرلیں مضبوط ہوکر کھڑے ہونا ہے، اگر یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو عہدے چھوڑ دیں، حق کے ساتھ اللہ تعالی کھڑا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر نکلیں، وہ تب نکلیں گے جب ججز بانی کا کیس سنیں گے اور ازادانہ فیصلہ کریں گے، جب ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو بانی بھی باہر آجائیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ آئین کی بالادستی ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ا ئی ویں ترمیم سے کہا کے لیے

پڑھیں:

ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی:

علیمہ خان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے وڈیو لنک ٹرائل سے پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب عمران خان کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، وڈیو لنک ٹرائل کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی تھیں اور گولی لگنے کے باوجود کہتے تھے وڈیو لنک نہیں ہوگا عمران خان پیش ہوں تو ٹرائل ہوگا عمران خان کی زندگی خطرے میں تھی مگر ہماری استدعا کے باوجود وڈیو لنک ٹرائل نہیں کیا گیا، اب کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کیا جائے ویڈیو لنک قبول نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں مگر ہم عمران خان کو جلدی ریلیز کرائیں گے، عمران خان پر مقدمات بنائے گئے عمران خان کے وکیل یہاں ہوں گے اور وہ جیل میں ہوں گے تو وہ وکیل سے کیسے مشاورت کریں گے؟ ویڈیو لنک کا مقصد عمران خان کو آئسولیشن میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، وکلاء کو اکٹھا ہوکر چھبیسویں ترمیم کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، آج چھبیسویں ترمیم کا عمران خان فوکس ہے کل جو بندہ عدالت میں آئے گا اسے اس کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا مقصد یہ ہے کہ وہ فیملی اور وکلاء سے نہ مل سکیں، توشہ خانہ ٹرائل کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طویل آئسولیشن میں ڈال دیا جائے گا، جیل ٹرائل سے ہم اہل خانہ کو عمران خان سے ملاقات کا موقع مل جاتا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کو کارکنوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، انڈہ پھینکنے والی دونوں خواتین پکڑی گئیں، خواتین کو اوپر کے حکم سے چھوڑ دیا گیا، اڈیالہ میں کچھ لوگ آکر میڈیا کو بدنام کرتے ہیں، اگر کسی عورت پر انڈہ پھینکتے وقت اس کا بیٹا بھی وہاں ہو تو بتاوٴ بیٹے کا رد عمل کیا ہوگا؟ انڈہ پھینکنے والی عورت کل پھر آئی جسے ہماری کارکن نے پہچان کر پکڑ لیا مگر اسے پولیس نے پھر بھگا دیا، کل اس خاتون نے پتھر مارا آئندہ وہ گولی بھی مار سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان