بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔
انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان سے مانگا کیا گیا تھا، دو سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ تین سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ وہ تین سال کیا تین منٹ نہیں جھکیں گے، نو مئی کے حوالے سے بانی کو کہا گیا کہ معافی مانگ لیں۔ 
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا۔
علیمہ خان نے کہا ہم نے جو بات کی کہ بانی کیا چیز چھوڑیں کہ رہا ہوجائیں، بانی کو قانون کی بالا دستی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے تو ہمیں بتائیں، 26ویں آئینی ترمیم 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کو چھپانے کے لیے کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔