وزیرستان اور چترال میں سات بھارتی دہشتگرد واصل جہنم، پانچ جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شمالی وزیرستان اور چترال میں کارروائی کے دوران 7بھارتی سپانسرڈ خٓرجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان لیفٹیننٹ اور 4جوانوں نے جانیں ارضِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے قربان کر دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 6بھارتی سپانسرڈدہشتگردجہنم واصل ہو گئے جبکہ4جوان دھرتی ماں پر شہیدہو گئے۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل،نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
چترال میں کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی ایجنٹ دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کاعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی قوم بھارتی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
ارضِ وطن پر آج جانیں نچھاور کرنے والے شہید
آج شمالی وزیرستان میں حسس علاقہ میں اپنی چوک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید ضلع مردان سے ہیں ،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر 23سال ہے ، اس شہید نے 7ماہ پہلے تربیت مکمل ہونے پر پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی اور انتہائی خطرناک علاقہ مییں بہت مستعدی اور دلیری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔۔
کشمیر کا سودا ممکن نہیں، ریاست مخالف بیانیہ کی نفی کیجئے
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔
41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے ،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،لانس نائیک فیاقت علی شہید نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی
26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے ،سپاہی محمد حمید شہید نے6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نائب صوبیدار کاشف رضا سپاہی محمد حمید شامل ہیں کے دوران شہید نے
پڑھیں:
میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء ) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کاشف ضمیر کا مزید کہنا تھا کہ جب رجب بٹ کے پاس پانچ ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی بڑھ جاتی ہے اور اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جائے تو میں اس کے لیے اسٹینڈ لوں گا کیونکہ وہ میرے دوست ہیں۔ کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مسائل میں فہد مصطفیٰ کی مداخلت کے ثبوت دیکھے ہیں، وہ شواہد کے بغیر کوئی بات نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اٹھنے، بیٹھنے والے شخص نے ہی انہیں آڈیو سنائی جس کے بعد ہی انہیں یقین ہوا کہ ان کے ساتھ اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگرچہ فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر بات کی تھی اس نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن رجب بٹ نے ان کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے بیان دیا لیکن میں فہد مصطفیٰ کو بھی کہوں گا کہ کسی کے پیچھے پڑنے سے پہلے حقائق دیکھیں۔ انہوں نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دوسروں کو ان پر تنقید کرنے کا موقع ملے۔