خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم، ریلوے ملازم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں، تاہم اس جان لیوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔
خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک ریلوے ملازم کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا، ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال جنکشن پر اس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران، گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینیئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برِج ملتان محمد عادل، کو معطل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے ایپ مسافروں کے لیے افراتفری کا باعث کیسے بنی؟
وزیر ریلوے نے اس جان لیوا واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے، انہوں نے اس ضمن میں کوتاہی یا لاپرواہی کا تعین کرنے کی غرض سے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلویز خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن ریلوے ملازم مسافر پل معطل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن ریلوے ملازم مسافر پل ریلوے اسٹیشن ریلوے ملازم مسافر پ
پڑھیں:
کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
—فائل فوٹوکراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔
سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔
اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔