نشو کا داماد ریمبو کیلئے محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان کی معروف فلمی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی ہے۔
حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
نشو، جو اپنے خوش مزاج انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی۔
نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ ماضی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات مضبوط ہیں۔
نشو نے پاکستانی دامادوں کے رویے پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں نظم سنائی، جس میں شادی سے پہلے اور بعد کے برتاؤ کا موازنہ کیا گیا۔ انہوں نے ریمبو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہو جائے تو وہ واقعی خوش قسمت ہے۔
یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نشو کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کی شادی جان ریمبو سے ہوئی ہے اور یہ خوبصورت جوڑا ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے ان کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔
Post Views: 4