اپنے جاری بیان میں بی یو جے نے اعلان کیا کہا صھافی پر تشدد میں ملوث وکلاء کیخلاف قانونی کارروائی تک وکلاء کی پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمی کی کوریج کا بائیکاٹ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حنیف بازئی پر وکلاء کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وکلاء کے پریس کانفرنسز و دیگر سرگرمیوں کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بی یو جے کے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں نہ صرف صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلکہ آزادی صحافت، آئینی حقوق اور انسانی وقار کو بھی پامال کیا گیا۔ وکلاء نے صحافی پر ضلعی کچہری کے باہر اس وقت حملہ کیا جب وہ وہاں کوریج کے لیے موجود تھے۔ وکلاء نے صحافی سے موبائل فون اور ٹی وی لوگو بھی چھین لیا اور وہاں موجود دیگر صحافیوں کے ساتھ بھی تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث وکلاء کے خلاف بلاامتیاز اور شفاف تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بی یو جے یہ بھی اعلان کرتی ہے کہ جب تک متاثرہ رپورٹر کو انصاف نہیں ملتا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف عملی اقدامات نہیں کیے جاتے، صحافتی برادری وکلاء کی تمام تقریبات، پریس کانفرنسز اور سرگرمیوں کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وکلاء کی بی یو جے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار