حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا. وزیراعظم نے 4 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ملک بھر میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات رہیں گی. تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمانحکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر 4 روز ہ تعطیلات کا اعلان کردیا
دوحہ (اوصاف نیوز)سلطنت عمان نے عید الاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی دی جارہی ہے۔
عرب میڈیا نے مسقط ڈیلی کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسمانی علوم کے عمانی ماہر ڈاکٹر صبیح بن رحمان السعدی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان ممکنہ طور پر 6 جون 2025 بروز جمعہ عید الاضحی منائے گی۔
السعدی نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج 27 مئی بروز منگل کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے گا۔
ڈاکٹر سعدی کا مزید کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کا سورج کے ساتھ ملاپ 27 مئی کو مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 7 بج کر 03 منٹ اور 29 سیکنڈ پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ چاند مسقط میں غروب آفتاب کے تقریباً 36 منٹ بعد غروب ہوجائے گا، جو سورج سے 8 ڈگری پر اور مغربی افق سے 7 ڈگری بلند ہوجائے گا اور یہ ہلال کو دیکھنے کیئے سازگار حالات ہیں۔
ڈاکٹر سعدی نے کہا کہ یہ فلکیاتی اشارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 28 مئی بروز بدھ ذوالحجہ کا پہلا دن ہوگا، نتیجتاً یوم عرفہ جمعرات 5 جون کو آئے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو شروع ہوگی۔
سلطنت عمان کی جانب سے جاری شاہی فرمان نمبر 88/2022 کے مطابق الاضحی کی چھٹی 9 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک منائے گا، چونکہ اس سال عید کا پہلا دن جمعہ کو ہوگا، سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے مکمل تعطیل کی مدت کو یقینی بنانے کیلئے ایک اضافی چھٹی دی جائے گی۔
اگر عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہ کو توقع کے مطابق شروع ہوتی ہے، تو عمانی تعطیلات کی توسیع سے لطف اندوز ہوں گے، 9 ذی الحجہ سے 12 تاریخ تک عوام جمعرات 5 جون تا پیر 9 جون تک طویل ویک اینڈ منائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے دبئی جانے سے کیوں روکا گیا ؟اہم کتاب میں انکشاف