دنیا میں کتنے افراد مناسب رہائش، صحت و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ کے ادارہ شہری ترقی (یو این ہیبیٹیٹ) کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں 2 ارب 80 کروڑ یعنی 40 فیصد افراد کو مناسب رہائش، محفوظ زمین اور پانی و صحت و صفائی کی بنیادی خدمات تک رسائی حاصل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو وباؤں سے بچانے کے لیے انقلابی اقدام، علاج و ویکسین تک سب کو مساوی رسائی، معاہدہ طے
ان میں سے ایک ارب 12 کروڑ افراد کچی بستیوں میں رہتے ہیں جبکہ 30 کروڑ لوگ بے گھر ہیں جنہیں سر چھپانے کے لیے کوئی مستحکم پناہ میسر نہیں۔
افریقہ اور ایشیائی الکاہل خطے جیسے علاقوں میں یہ بحران کہیں زیادہ شدید ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شہروں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ نئی رہائش گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شہروں کے پھیلنے کی رفتار کا ساتھ نہیں دے پاتیں جس کے نتیجے میں غیررسمی اور غیرمناسب رہائش میں غیرمعمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔
معیاری رہائش سے محرومیبراعظم افریقہ میں 62 فیصد شہری مساکن غیررسمی ہیں۔ ایشیائی الکاہل میں 50 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو پانی کی بنیادی خدمات تک رسائی نہیں ہے اور ایک ارب سے زیادہ لوگ صحت و صفائی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیے: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟
موسمیاتی تبدیلی میں شدت آنے کے ساتھ رسمی اور معیاری رہائش اور خدمات سے محروم لوگوں کے لیے شدید گرمی، موسمی شدت کے واقعات اور پانی کی قلت جیسے خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پائیدار عالمی ترقی کے لیے رہائش کے بحران کا پائیدار حل نکالنا بہت ضروری ہے۔ معیاری رہائش بنیادی انسانی حق ہی نہیں بلکہ اس سے روزگار بھی تخلیق ہوتے ہیں، ممالک کی آمدنی بڑھتی ہے، زندگیوں کو تحفظ ملتا ہے اور بہتر صحت، تعلیم اور معاشی تحرک کی بنیاد پڑتی ہے۔
پائیدار شہرکاری و آبادکاریاسی بحران کا حل نکالنے کے لیے آج دنیا بھر سے مندوبین نیروبی میں اقوام متحدہ کے ادارہ شہری ترقی کے دفتر میں اس کی اسمبلی کے دوسرے اجلاس میں جمع ہوئے۔
اس اجلاس کا مقصد گفت و شنید، تعاون اور پالیسی سازی کے ذریعے اس اہم اور باہم پیوست مسئلے کو حل کرنا ہے۔
ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلاڈیا روزبیخ نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی پائیدار شہرکاری اور انسانی آباد کاری پر معیاری بات چیت کا اعلیٰ ترین عالمی پلیٹ فارم ہے۔ یہ اجتماعی غوروفکر، نئے سیاسی عزم اور اس مستقبل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کا وقت ہے جو سبھی اپنے شہروں اور معاشروں کے لیے چاہتے ہیں۔
تزویراتی منصوبہاسمبلی میں ادارے کے تزویراتی منصوبہ 2026 تا 2029 کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اس منصوبے میں مناسب رہائش، زمین اور بنیادی خدمات تک رسائی اور غیررسمی آبادیوں کو تبدیل کرنے جیسے امور و مسائل کو ترجیح دی جانا ہے۔
مںصوبے میں مشمولہ خوشحالی، تیاری، بحالی و تعمیرنو اور موسمیاتی استحکام کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، بل گیٹس
علاوہ ازیں اس میں مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اسمبلی 30 مئی تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر تزویراتی منصوبے کے بارے میں ایک حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنیادی سہولیات پانی کی سہولت دنیا کے افراد رہائش کی سہولت صحت کی سہولیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ بنیادی سہولیات پانی کی سہولت دنیا کے افراد رہائش کی سہولت صحت کی سہولیات اقوام متحدہ مناسب رہائش کے لیے
پڑھیں:
بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کے شاہی عہدے اور رہائش گاہ واپس لے لی
لندن: برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو سرکاری طور پر اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا۔ محل نے تصدیق کی کہ بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی کے تمام شاہی عہدے اور اعزازی خطابات ختم کرنے کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ اینڈریو کو ونڈسر کیسل کے احاطے میں واقع اپنی طویل مدتی رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور وہ جلد از جلد کسی متبادل نجی رہائش میں منتقل ہوں گے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپسٹین کیس کی مرکزی گواہ ورجینیا جیفری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں ایک بار پھر اینڈریو پر جنسی زیادتی کے الزامات کو دہرایا گیا۔
بکنگھم پیلس نے کہا کہ “یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، اگرچہ شہزادہ اینڈریو اب بھی تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔”
محل کے بیان میں مزید کہا گیا، “بادشاہ اور ملکہ کے خیالات اور ہمدردیاں ہمیشہ ان متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ رہیں گی جنہیں کسی بھی قسم کے استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔”
ورجینیا جیفری کے اہلخانہ نے اس فیصلے کو "ایک تاریخی فتح" قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج ایک عام امریکی لڑکی نے اپنی سچائی اور ہمت سے ایک برطانوی شہزادے کو نیچے گرا دیا۔”
خیال رہے کہ شہزادہ اینڈریو، مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں ورجینیا جیفری سے ملینز آف ڈالرز کی رقم ادا کر کے امریکا اور آسٹریلیا میں دائر سول مقدمے کو ختم کیا تھا۔