چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور 6 مویشی منڈیوں میں موثر انتظام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سی ڈی اے کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کے تعاون سے ایک جامع صفائی مہم چلائیں گے، جس میں جانوروں کی آلائشوں کی مناسب تلفی کیلئے 200,000 بائیوڈی گریڈیبل تھیلے تقسیم کیے جائیں گے۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک کنٹرول روم عید کی چھٹیوں کے دوران آپریشنز کی نگرانی کرے گا۔ آئی سی ٹی پولیس عیدگاہوں، مارکیٹوں اور عوامی پارکوں میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گی۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں مفت ویٹرنری کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ عید کی چھٹیوں کے دوران عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بنایا اور نافذ کیا جائے گا، نیز اہم عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ خاص طور پر بڑے تجارتی مراکز پر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک کے بہا کو ہموار بنانے کیلئے ایک خصوصی پارکنگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔ اسی طرح، سی ڈی اے کا سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ عید کی چھٹیوں کے دوران جانوروں کی آلائشوں کی مناسب تلفی کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کیلئے ایک جامع آگاہی مہم چلائے گا، جس میں واضح کیا جائے گا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے نے عید الاضحی کے دوران جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کیلئے مناسب انتظامات کر رکھے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے کہا کہ عید ایمان، عبادت اور اللہ کی بندگی کے ساتھ ساتھ اتحاد، ہمدردی اور معاشی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ فیملیز کے اکٹھا ہونے، رشتوں کو مضبوط بنانے اور اجتماعی دعاوں اور تقریبات میں شامل ہونے کا وقت ہے۔ سی ڈی اے عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کی بہترین ممکنہ مدد کیلئے انتہائی پرعزم ہے اور صاف، محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہا ہے، جن میں کنٹرول رومز کا قیام، عیدگاہوں پر سیکیورٹی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ، نیز شہریوں کے گھروں تک سینی ٹیشن اور ایمرجنسی خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔عید الضحی کے موقع پر دوستانہ تفریح کو فروغ دینے کیلئے لیک ویو پارک اور دامن کوہ کو باضابطہ طور پر فیملی پارک کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک کو منظم کرنے کیلئے مری ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کا حکم وزیرداخلہ محسن نقوی کا عید الاضحی کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ، پارکنگ کے لئے ایریا مختص اور فی.

.. سی ای او آئیسکو محمد نعیم جان نے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور صارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا پارلیمنٹ میں جعلی بھرتیاں کرنے والا ملازم بے نقاب ، معطل ، اسپیکر نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا، جعلی لیٹر سمیت... حکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا، کتنی چھٹیاں ہوں گی، تفصیلات سب نیوز پر یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے مناسب انتظامات مویشی منڈیوں

پڑھیں:

 محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

 لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار