اماراتی سفارتخانےکی ویزے کیلئے بایو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2 جون سے داخلے کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔
یہ بھی پڑھیے ویزہ معاملہ، پاک امارات حکومتوں کا مثبت تبادلہ خیال پر یقین، پاکستانی سفارتخانہیو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔
سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ آن لائن ویزے کی درخواست مکمل ہونے کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ نہ ملے تو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد اپوائنٹمنٹ کوڈ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے سفارت خانے
پڑھیں:
دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔