اسلا م آباد، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط ہونے پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)اسلام آبادمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط کئے جان پر دل کا دورہ پڑنے سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا، واقعہ اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے کارروائی کے دوران پیش آیا،عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔
اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔موقع پر موجود دکانداروں نے منظور احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کی ریڑھی کو سی ڈی اے کا عملہ ضبط کر رہا ہے۔(جاری ہے)
یہ خبر ملنے پر منظور احمد فوراً موقع پر پہنچے لیکن تب تک سی ڈی اے کا عملہ ان کا سامان ٹرک میں منتقل کرچکا تھا۔
منظور احمد کو اس موقع پر اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے اور جب انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔منظور احمد کے بھتیجے جلال نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے چچا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور خاندان اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی کریک ڈاون جاری رہا تھا۔ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 2800 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں آپریشنز جاری رہا تھا۔ انارکلی، اردو بازار سمیت 15 سے زائد علاقوں میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔واہگہ ٹاون، جوہر ٹاون سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران27 ٹرکو ں کا سامان ضبط کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں بینرز، پوسٹرز ،سٹریمرز ہٹائے گئے تھے۔تجاوزات ہٹانے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین لاہور مشن کی کامیابی یقینی بنانا ضروری تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے ناقص نظام پر ڈی سی لاہور کا عدم اطمینان اظہار کیا تھا۔ ڈی سی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی کیلئے جامع اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں تجاوزات دل کا دورہ آپریشن کے کے دوران سی ڈی اے کیا گیا
پڑھیں:
لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
لاہور:اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔
ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔
ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔
خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس کی قیمت چار لاکھ کے قریب نکلی۔
ریلویز پولیس نے ریلوے بجٹ کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمر مین مصطفیٰ احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کوارٹر سے خرد برد کیا گیا ریلوے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے کامیاب کارروائی پر ریلوے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔