لاہور:

لاہور میں گزشتہ روز شدید گرمی کے بعد رات کو تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقتی طور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران خشک موسم، گردوغبار اور بارش کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

سینٹرل پنجاب کے اضلاع میں مختلف اوقات جبکہ لاہور میں آج شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تیز آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔  ادھر کوٹری میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے جن میں دو افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ حیدرآباد، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے، جس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ضرور آئی لیکن بعض مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی
  • صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی: آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی جانب سےبارشوں سے متعلق اہم خبر آ گئی
  • کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائیں مکمل معطل، ہیٹ اسٹروک کا خدشہ
  • بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
  • تیز آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا۔
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی